اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2 ہزار دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔
اشر ف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔واضح رہے کہ افغان حکومت اب تک 3 ہزار طالبان قیدی رہا کر چکی ہے۔